مہر خبررساں ایجنسی نےبی بی سی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں صدر محمد بوہاری کی اہلیہ عائشہ بوہاری نے انہیں دھمکی دی ہے کہ جب تک وہ اپنی حکومت میں تبدیلیاں نہیں کریں گے ، وہ اگلے انتخابات کے لئے ان کی حمایت نہیں کریں گے۔اطلاعات مطابق عائشہ بوہاری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ صدر بوہاری کا انتخاب گذشتہ سال حکومت میں بدعنوانی اور اقربا پروری کے خاتمے کے وعدے کے ساتھ ہوا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوسکا، آج بھی صدر کی جانب سے منتخب کئے گئے حکام میں بہت سے ایسے ہیں جنہیں وہ خود بھی نہیں جانتے، جب تک تبدیلیاں نہیں کی جاتیں وہ اگلے انتخابات کے لئے اپنے شوہر کی حمایت نہیں کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ حکمران جماعت آل پروگریسو کانگریس ( اے پی سی) کے نظریے میں اپنا حصہ تک نہیں ڈالتے وہ اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیے جا چکے ہیں اور اس کی وجہ ’چند افراد‘ کا اثر و رسوخ ہے۔
نائجیریا میں صدر محمد بوہاری کی اہلیہ عائشہ بوہاری نے انہیں دھمکی دی ہے کہ جب تک وہ اپنی حکومت میں تبدیلیاں نہیں کریں گے ، وہ اگلے انتخابات کے لئے ان کی حمایت نہیں کریں گے۔
News ID 1867591
آپ کا تبصرہ